FGEHA CAPITALNEWSPOINT.COM

ایف جی ای ایچ اے میں اچانک کیا ہوا؟ افسران اور ملازمین حیران، دفتر بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا دفتر جمعہ کے روز اچانک ڈھائی بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی، جس پر افسران اور ملازمین میں حیرت اور بے چینی کی کیفیت پیدا ہوگئی ، ذرائع کے مطابق دفتر میں موجود تمام افسران اور عملے کو ہدایت کی گئی کہ وہ دفتر بند کرکے اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں۔

اچانک جاری ہونے والی اس ہدایت پر ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے افسران ایک دوسرے سے سوال کرتے رہے کہ ابھی دفتری اوقات باقی ہیں تو دفتر بند کرکے جانے کا حکم کیوں دیا گیا ہے ، اطلاعات کے مطابق دفتر کی اچانک بندش کی خبر پھیلتے ہی افسران اور ملازمین میں کھلبلی مچ گئی اور مختلف چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں ، بعد ازاں تمام افسران اور عملے نے ڈھائی بجے دفتر بند کیا اور گھروں کو روانہ ہوگئے۔