اسد قیصر کا سعودی عرب میں مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، شوکت یوسفزئی نے وضاحت کر دی

پشاور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے وضاحت کی ہے کہ اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سے سعودی عرب میں رابطہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد کے لیے ہوا تھا ، شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسد قیصر کو آل پارٹیز کانفرنس کچھ تاخیر سے منعقد کرنے کا مشورہ دیا ، انہوں نے کہا کہ اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطے کا مقصد اے پی سی کے انعقاد سے متعلق مشاورت کرنا تھا۔