Riyadh Airport Attacked, Several Injured as Saudi Arabia Suspends Operations Capitalnewspoint.com

ریاض ایئرپورٹ پر حملہ، متعدد افراد زخمی، آپریشنز معطل

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتے کے روز حملے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، جس کے باعث ہوائی اڈے پر آپریشنز معطل ہوگیا ، سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے ، حملے کی فوری طور پر کسی گروپ یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی .

رائٹرز کے مطابق واقعہ یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں میں اضافے کے دوران پیش آیا ہے ، رواں ہفتے ایئرپورٹ کو پہلے بھی دو حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے، جن کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے ، رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے تازہ واقعے سے قبل سعودی عرب کے ابتدائی وارننگ سسٹم کی جانب سے کوئی الرٹ بھی جاری نہیں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سعودی عرب نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ حفاظتی معائنے اور نقصان کا تخمینہ لگانے تک ایئرپورٹ کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔