اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ، ترجمان کے مطابق رہنماؤں نے مالدیپ کے صدر کے آئندہ دورۂ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا ، رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

