وزیراعظم شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال سے تعزیت، مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی

کاہنہ (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کے خالہ زاد بھائی رانا سلامت کے انتقال پر تعزیت کی ، وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم رانا سلامت کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ، اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر طلحہ برکی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔