آئی سی سی کی اینٹی ڈوپنگ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، انگلش کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پانچ رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم نے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کیے ، ذرائع کے مطابق اینٹی ڈوپنگ ٹیم نے 18 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے سے ساڑھے 4 بجے تک انگلش کھلاڑیوں کے سیمپلز حاصل کیے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی اینٹی ڈوپنگ ٹیم میں ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر علی یوسف، ڈاکٹر نعیم احمد، ڈاکٹر عمر مسعود اور ڈاکٹر حنا شامل تھے۔