ماسکو (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) روس نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کے اشاروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران پر نئے حملوں کی دھمکیاں دینے والے دوبارہ غور کریں ، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق فوجی کارروائیاں ایرانی عوام کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں، ایرانی عوام اپنی خودمختاری اور آزادی کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں ، روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران پر نئے حملوں کی دھمکیاں عالمی امن کے لیے تشویش ناک ہیں۔

