ایران کا پیوٹن سے اہم رابطہ، خطے کی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال

تہران (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے رابطہ کیا ہے ، ایرانی میڈیا کے مطابق محسن رضائی اور صدر پیوٹن کے درمیان خطے کی صورتحال اور سفارتی کوششوں سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

محسن رضائی نے ایران کی حمایت پر روسی صدر اور روسی حکام کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے ایرانی انقلاب کے شہید رہنما اور قومی شخصیات کے کردار کو سراہنے پر بھی روس کا شکریہ ادا کیا۔