کراچی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ملک میں سونے کی قیمت ایک روز کے وقفے کے بعد دوبارہ کم ہوگئی ، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 836 روپے پر آگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے گر کر 3 لاکھ 69 ہزار 372 روپے ہوگئی ہے، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5723 روپے پر برقرار رہی ، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر سستا ہوکر 4083 ڈالر پر آ گیا ہے۔

