تہران (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے گا ، لبنانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن رضائی کا کہنا تھا کہ افزودہ یورینیم ایران کے اندر ہی رہے گا اور اسے بیرون ملک منتقل کرنا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
ان کا یہ بیان ایران کے جوہری پروگرام اور افزودہ یورینیم کے ذخیرے پر ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے ، جوہری مذاکرات میں افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا مستقبل ایک اہم معاملہ ہے، تاہم محسن رضائی نے کسی مخصوص معاہدے یا مذاکراتی تجویز کی تفصیلات بیان نہیں کیں ، واضح رہے کہ محسن رضائی کے بیان پر امریکا یا دیگر متعلقہ فریقوں کا ردعمل تاحال سامنے نہیں آیا۔

