سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں عدالت کے احاطے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق تینوں مقتولین پولیس کی حراست میں تھے جو پیشی پرعدالت آئے تھے ، اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تینوں افراد کو قتل کر دیا، مسلح ملزمان نے قتل کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان کا تعلق کھونہارو قبیلے سے ہے، زمین کی اراضی پر دونوں گروپوں میں تنازع تھا۔پولیس نے تینوں افراد کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">