ظلم و جبر کے باوجود بانی پی ٹی آئی اور کارکن ڈٹے ہوئے ہیں. سہیل آفریدی

شہدادکوٹ (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ظلم و جبر کے باوجود بانی پی ٹی آئی اور کارکن ڈٹے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی عدالتوں اور عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

شہدادکوٹ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا تھا اندرون سندھ میں صرف ایک ہی جماعت چلتی ہے، تاہم یہاں آکر حقیقتاً ایک ہی پارٹی پاکستان تحریک انصاف نظر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کا شفا ہسپتال سے مناسب علاج نہیں کرایا جا رہا تو کیا عوام ان عدالتوں سے انصاف کی امید رکھتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی ان عدالتوں اور عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا وہ 27 ستمبر کو نکلیں گے یا نہیں؟، ان کا مزیدکہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں مڈل کلاس سے وزیراعلیٰ بنتا ہے جب کہ دوسری جماعت میں پہلے والد، پھر بیٹی اور پھر بیٹا اہم منصب پر آتے ہیں۔