چترال میں پاک فوج کی بڑی کارروائی ،7دہشت گرد ہلاک،6زخمی

راولپنڈی(سی این پی)پاک فوج نے چترال میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چترال کے علاقے ارسون میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا،فائرنگ کے شدید تبادلے میں7 دہشت گرد ہلاک اور6 شدید زخمی ہوگئے

آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری کر دیا گیا ہے ،مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہاہے،چترال کے عوام نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا عزم دہرایا