یوراگوئے(سی این پی) 2015 کے مس ورلڈ مقابلے میں یوراگوئے کی نمائندگی کرنے والی سابقہ مس ورلڈ ا±میدوار اور بیوٹی کوئین شیریکا ڈی آرماس 26 سال کی عمر میں چل بسیں۔سابقہ مس ورلڈ امیدوار اور بیوٹی کوئین شیریکا ڈی آرماس، گزشتہ دو برس سے سروائیکل کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ تاہم، وہ گزشتہ روزانتقال کرگئیں۔شیریکا ڈی آرماس کے بھائی میک ڈی آرماس نے اپنی بہن کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بہن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔شیریکا نے ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں ماڈلنگ کے اپنے شوق کے بارے میں بات کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں ہمیشہ سے ماڈل بننا چاہتی تھی، چاہے وہ بیوٹی ماڈل ہو، اشتہاری ماڈل ہو، یا کیٹ واک ماڈل۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے فیشن سے متعلق ہر چیز پسند ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ میری طرح کی ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی طرح مس یونیورس میں شرکت کا موقع حاصل کرلے’۔شیریکا ڈی آرمس نے چین کے شہر سانیا میں منعقدہ 2015 کے مس ورلڈ مقابلے میں حصہ لیا تھا، وہ ٹاپ 30 امیدواروں میں جگہ نہیں بنا سکی تھیں لیکن اس کے باوجود بھی انہوں نے اپنی خوبصورتی، لمبے قد اور پرکشش شخصیت کی بنا پر خوب تعریفیں سمیٹی تھیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">