کرن اشفاق نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

لاہور(سی این پی)معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ کرن اشفاق نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دوسری شادی کی تصدیق کردی

کرن اشفاق کے دوسرے نکاح کی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا جہاں ا±ن کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی

دوسری شادی کی خبرپہلے انسٹاگرام کے معروف بلاگر پیج عرفانستان کی جانب سے دی گئی تھی لیکن اب اداکارہ نے خود بھی اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔

کرن اشفاق نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے نکاح کی دلکش تصاویر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن اور ا±ن کے شوہر حمزہ نے نکاح کے لیے سفید رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔

دلہن نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصویر بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں ا±نہوں نے گلابی کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ ا±ن کے دولہا میاں سیاہ قمیض شلوار میں نظر آئے۔

خوبصورت جوڑی کے ہاتھوں اور چہروں پر ہلدی لگی ہوئی ہے جبکہ دونوں کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

کرن اشفاق کے نکاح کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ا±ن کے ہمراہ ا±ن کے والد بھی موجود ہیں جبکہ نکاح کے وقت کرن آبدیدہ ہورہی ہیں۔

کرن اشفاق کی دوسری شادی کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے ا±نہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغامات بھیجے ہیں