رابی پیرزادہ دوبارہ دلہن بن گئیں؟؟؟؟

لاہور(سی این پی)میوزک انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ کی دلہن بنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر ہوگئیں۔

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ دلہن بنی ہوئی ہیں۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں رابی پیرزادہ سلور رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جس کے ساتھ ا±نہوں نے دلکش زیور بھی پہنا ہوا ہے۔

ایک اور تصویر میں رابی پیرزادہ اپنا دوپٹہ تھامے پوز دیتے ہوئے م±سکرا رہی ہیں جبکہ تصویر کسی شادی ہال میں لی گئی ہے۔

تصویر کے ساتھ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ جب ٹوٹا ہوا دل ج±ڑ جاتا ہے تو وہ کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے

سماجی کارکن نے ایک تصویر میں گلاب کے پھولوں کا ہار پکڑا ہوا ہے جبکہ اس تصویر کے کیپشن میں ا±نہوں نے “الحمدللہ” لکھا۔

صارفین کی جانب سے تبصروں کا رش لگ گیا کسی نے رابی پیرزادہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے شادی کرلی ہے؟ تو کسی نے ا±نہیں شادی کی مبارکباد پیش کی اور کچھ صارفین نے ا±ن کے اچھے نصیب کے لیے دعا کی

یاد رہے کہ دسمبر 2023 میں رابی پیرزادہ نے ایک شخص کا ہاتھ تھامے ہوئے تصویر اپنے ایکس اکاو¿نٹ پر پوسٹ کی تھی، تصویر میں رابی پیرزادہ اور ا±س شخص کا چہرہ نظر نہیں ا?رہا تھا لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے تھے۔