ممبئی(شو زنیوز) بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی سٹار دیپیکا پڈوکون کے اثاثوں کی تفصیلات عوام کے سامنے آگئے
دیپیکا پڈوکون کے اثاثوں کی مالیت 500 کروڑ بھارتی روپوں تک پہنچ چکی ہے، وہ اپنی ایک فلم کے لیے 15 سے 20 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔
دیپیکا پڈوکون نے گزشتہ سال اپنی سالانہ فیس میں اضافہ کیا تھا جس کے بعد اب ا±ن کی سالانہ فیس 112.8 کروڑ ہوگئی ہے۔
دیپیکا پڈوکون کا شمار بالی ووڈ کی ا±ن شخصیات میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتی ہیں، اداکارہ نے سال 2016 سے 2017 میں 10 کروڑ بھارتی روپے کا ٹیکس ادا کیا تھا۔
دیپیکا پڈوکون مختلف برانڈز کے لیے ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، وہ ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے 8 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے ممبئی کی مہنگی ترین عمارت کے اپارٹمنٹ کی مالکن بھی ہیں جبکہ سال 2021 میں دیپیکا پڈوکون اور ا±ن کے شوہر رنویر سنگھ نے ممبئی کے ساحلی علاقے میں 22 کروڑ روپے کا اپنا بنگلہ خریدا تھا۔
اس کے علاوہ دیپیکا پڈوکون مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے بھی ماہانہ کروڑوںروپے کما رہی ہیں۔