عائزہ خان بھی کرینہ کپور کی مداح نکلیں



لاہور۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائزہ خان بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کی بڑی مداح ہیں اور ان کی نقل بھی کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے مکالموں پر ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی، کیونکہ عائزہ خان کرینہ سے متاثر ہو کر ہی اداکارہ بنی تھیں۔کرینہ کپور خان بالی ووڈ کی ایک ممتاز شخصیت ہیں، جو کپور خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے ہندوستان اور عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ پاکستان میں بھی ان کے مداحوں کی تعداد خاصی بڑی ہے۔کرینہ کپور 2 بیٹوں کی ماں ہیں اور انہوں نے بالی ووڈ میں 25 سال مکمل کر لیے ہیں، جس پر ان کے مداح ان کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں۔دوسری جانب، عائزہ خان بھی ملک کے بڑے ستاروں میں شمار کی جاتی ہیں۔ وہ نوعمری سے کام کر رہی ہیں اور ان کے ڈرامے ہمیشہ ہٹ ہوتے ہیں۔ انہیں اسٹائل آئیکون کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، اور وہ اپنے منفرد انداز کے ساتھ تجربات کرتی رہتی ہیں۔