راولپنڈی . سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی جانب سے تھانہ ائرپورٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت،سی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر دیےگئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت دی.
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کے مطابق تھانہ کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، بہترین سروس ڈیلیوری کو ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا، اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی شکایات کا بروقت اور موثر ازالہ ہمہ وقت یقینی بنایا جارہا ہے.