چیمپئینز ٹرافی 2025،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پولیس کے 5000 سے زائد جبکہ ٹریفک کے 350 سے زائد افسران و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) چیمپئینز ٹرافی 2025،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشنز کے سیکورٹی انتظامات،سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں،راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد جبکہ ٹریفک کے 350 سے زائد افسران و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں،روٹ اور سٹیڈیم کے گردونواح میں چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں، سٹیڈیم کے اطراف اور گردونواح میں پولیس ٹیمیں.

ڈولفن فورس اور ایلیٹ فورس گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،پریکٹس سیشنز کے حوالے سے بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی۔تفصیلات کے مطابق چیمپئینز ٹرافی 2025،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشنز کے سیکورٹی انتظامات،سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں،راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد جبکہ ٹریفک کے 350 سے زائد افسران و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں .

روٹ اور سٹیڈیم کے گردونواح میں چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں، اسٹیڈیم کے اطراف اور گردونواح میں پولیس ٹیمیں، ڈولفن فورس اور ایلیٹ فورس گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سیکورٹی، ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پریکٹس سیشنز کے حوالے سے بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔