حکومت پنجاب کا بنایا نیا ڈراما ایکٹ تیار ہوگیا

لاہور (شوبز رپورٹر ) ڈراما ایکٹ میں دس سے زائد تبدیلیاں کی گئیں ہیں، ہر تھیٹر سکرپٹ کونسل کے منظور شدہ رائٹر کا جمع ہوگا ، تفصیلات کےمطابق اس ایکٹ کے تحت ہر تھیٹر کی تین تین ماہ کی کارکردگی جانچی جائے گی ، جس تھیٹر پر مسلسل تین دفعہ وائلیشن ہوئی اس تھیٹر کو ایک سے تین ماہ کے لیے بند کیا جا سکتا ہے ۔

اداکار اور اداکاراؤں کو غیر اخلاقی پرفارمنسز پر ایک سال سے پانچ سال تک پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا ، تھیٹر پر مانیٹرنگ کا نظام مزید بہتر کرنے کے لیے مزید محکموں کی مدد بھی لے جائے گی، تھیٹر پرڈیوسر اور ڈائریکٹر کے خلاف قانونی کاروائی بھی ہوا کرے گی ، نیا ڈراما ایکٹ اسی ماہ جولائی میں نافذ کردیا جائےگا، محکمہ اطلاعات و ثقافت نے ڈراما ایکٹ کی تیاری مکمل کر لی جسے آئندہ ہفتے اسمبلی سے پاس کروایا جائے گا۔