لاہور (سٹاف رپورٹر )پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے عالمی سطح پر ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی، انہیں دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے شوبز انڈسٹری سے متعلق معتبر ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی (Internet Movie Database) نے 2025-26 کی خوبصورت اداکاراؤں کی عالمی فہرست جاری کی، جس میں ہانیہ عامر کو چھٹے نمبر پر رکھا گیا۔ وہ اس فہرست میں شامل ہونے والی واحد پاکستانی اداکارہ ہیں آئی ایم ڈی بی کی اس فہرست میں ہالی وڈ، بالی وڈ، چینی اور کورین اداکارائیں بھی شامل ہیں، لیکن ہانیہ عامر نے اپنی دلکشی اور معصومانہ خوبصورتی کے باعث ایما واٹسن، امبر ہرڈ اور دیگر کئی عالمی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
فہرست کے مطابق:1. مارگوٹ روبی (آسٹریلیا) 2. شیلنی وڈلے (امریکا) 3. دلرابا دلمورت (چین) 4. نینسی مکڈونی (جنوبی کوریا) 5. کرتی سینن (بھارت) 6. ہانیہ عامر (پاکستان) 7. آنا دی آرمس 8. ایما واٹسن
9. امبر ہرڈ 10. ہاندے ارچل (ترکی).
ہانیہ عامر کی یہ بین الاقوامی پذیرائی نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے فخر کا لمحہ ہے بلکہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے بھی ایک اہم اعزاز ہے۔