ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران دو مختلف اسٹنٹس میں وہ شدید حادثات کا شکار ہوتے ہوتے بال بال بچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے بتایا کہ فلم ’جگوراتی‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں تقریباً 80 فٹ بلند پہاڑ سے چھلانگ لگانی تھی۔ حفاظتی انتظامات کے باوجود وہ پھسل گئے اور چٹان سے ٹکراتے ہوئے نیچے جا گرے .
جس کے باعث صورتحال انتہائی خطرناک ہوگئی تھی۔ انہوں نے ایک اور واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’پتھر کے پھول‘ میں انہیں تیز رفتاری سے اسکیٹنگ کرتے ہوئے باکسز پر چھلانگ لگانی تھی، پہلی کوشش ناکام رہی جبکہ دوسری بار وہ حد سے زیادہ رفتار کے باعث کنٹرول کھو بیٹھے اور سڑک کنارے گڑھے میں جا گرے۔ اداکار کے مطابق اس حادثے کے بعد وہ تقریباً ڈیڑھ منٹ تک سانس نہیں لے سکے تھے، سلمان خان نے کہا کہ ایسے تجربات انہیں یہ احساس دلاتے ہیں کہ فلموں میں دکھائے جانے والے ایکشن مناظر حقیقت میں کتنے خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔

