ممبئی (ویب ڈیسک ) دہائی کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بالی ووڈ اداکارہ نے شاہ رخ خان، سلمان خان، پربھاس اور رجنی کانت کو پیچھے چھوڑ دیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق فلموں، ڈراموں، ٹی وی شوز اور ان سے متعلقہ افراد، اداکار، ہدایت کار، رائٹرز وغیرہ کے بارے میں معلومات دینے والی ویب سائٹ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (آئی ایم ڈی بی) پر گزشتہ دہائی کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ہندوستانی شوبز شخصیت کوئی خان یا رجنی کانت یا پربھاس جیسے جنوبی سپر اسٹار نہیں ہیں آئی ایم ڈی بی کی بھارتی سنیما کے 25 سال پر رپورٹ میں 2000ء-2025ء تک بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی مشہور شخصیات اور فلموں پر نظر ڈالی گئی ہے، اس ویب سائٹ کی ایک تحقیق میں گزشتہ دہائی کے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے بھارتی اداکاروں کی فہرست رہی ہے، جس میں سب سے اوپر اب خاتون اداکارہ ہیں یہ فہرست دنیا بھر میں آئی ایم ڈی بی کے 25 کروڑ ماہانہ وزیٹرز کے اصل پیج ویوز سے تیار کی جاتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیپیکا پڈوکون اس فہرست میں سرِفہرست ہیں، اور وہ اپنے ساتھی اداکار اور دوست شاہ رخ خان سے بھی آگے ہیں جو اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، ٹاپ 5 میں ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ شامل ہیں، جبکہ پانچویں نمبر پر مرحوم عرفان خان ہیں اس فہرست میں عامر خان چھٹے، سلمان خان آٹھویں، ہریتھک روشن نویںاور اکشے کمار دسویں نمبر پر ہیں جبکہ علاقائی سنیما سے صرف پربھاس 29ویں اور دھنوش 30 ویں نمبر پر ہیں آئی ایم ڈی بی پر سب سے زیادہ مقبول فلموں کی فہرست میں دیپیکا 10 فلموں کے ساتھ سرِفہرست اداکارہ ہیں، اگرچہ مجموعی طور پر وہ چوتھے نمبر پر ہیں، اس فہرست میں شاہ رخ خان 20 فلموں کے ساتھ پہلے، عامر اور ہریتک 11-11 فلموں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں اس پوزیشن پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ جب میں نے اپنا سفر شروع کیا تو مجھے اکثر بتایا جاتا تھا کہ ایک عورت کو کامیاب ہونے کے لیے کس طرح اپنے کیریئر کو آگے بڑھانا چاہیے لیکن شروع سے ہی میں سوال پوچھنے، اصول توڑنے اور مشکل راستہ اختیار کرنے سے نہیں ڈرتی تھی تاکہ اس سانچے کو بدل سکوں جس میں ہمیں فٹ ہونے پر مجبور کیا گیا۔
آئی ایم ڈی بی کی یہ رپورٹ میرے یقین کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ ایمانداری، سچائی اور استقامت کی اہمیت ہے اور اگر آپ اپنے اصولوں پر قائم رہیں تو تبدیلی ممکن ہے .

