ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی شادی مہنگے جوڑے اور زیورات کی قیمت پر بیان کی وضاحت، غلط فہمی پر معافی

لاہور(شوبز رپورٹر) سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنی شادی پر زیب تن کیے گئے مہنگے عروسی جوڑے اور زیورات کی مالیت کے حوالے سے وضاحت دے دی ، شادی کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے عروسی جوڑے کی قیمت ایک کروڑ جبکہ زیورات کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے ڈاکٹر نبیحہ کی اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر اب ان کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

ٹی وی میزبان نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے عروسی جوڑے اور زیورات کی قیمتوں کے بارے میں غلط بیانی کی تھی، ان کے بتائے گئے دعوے محض زبان کی لغزش تھے انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات خوشی میں انسان کے منہ سے غلط بات نکل جاتی ہے اور میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، میں خوشی میں لاکھوں کی چیز کی قیمت کروڑوں میں بتا بیٹھی ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جو بھی پہنتی ہوں، وہ کروڑوں کا ہی لگتا ہے، کیونکہ میں ہمیشہ کروڑوں میں ہی سوچتی ہوں اور میں خود بھی کروڑوں میں ایک ہوں، لوگوں کو میرے بارے میں حد سے زیادہ سوچنا چھوڑ دینا چاہیے۔