“شردھا کپور کی شوٹنگ کے دوران پاؤں کی انگلی فریکچر، فلم ’ایتھا‘ کی شوٹنگ عارضی طور پر ملتوی”

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ شردھا کپور کی شوٹنگ کے دوران پاوں کی انگلی فریکچر ہوگئی جس کی وجہ سے شوٹنگ عارضی طور پر ملتوی کردی گئی ہے , بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور ایک طویل ڈانس سیکوینس کی شوٹنگ کے دوران پاؤں کی انگلی فریکچر کروا بیٹھیں، ڈانس کیلئے انہوں نے نوواری ساڑھی اور روایتی زیورات پہنا ہوا تھا ڈانس کے دوران ایک مرحلے میں غلطی سے سارا وزن ایک پاؤں پر ڈالنے سے توازن بگڑ گیا ، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئیں۔

جس کے بعد فلم کے ہدایتکار لکشمن اوٹیکر نے فوری طور پر شوٹنگ روک دی،لیکن اداکارہ نے اصرار کیا کہ یونٹ کام جاری رکھے، وہ ممبئی واپس آنے کے بعد مدھ آئی لینڈ کے سیٹ پر کلوز اپ اور جذباتی مناظر بھی شوٹ کرواتی رہیں لیکن کچھ ہی گھنٹے گزرے تھے کہ درد بڑھنے لگا اورآخر کار یونٹ کو شوٹنگ مکمل طور پر روکنا پڑی’ایتھا‘ مہاراشٹر کی معروف ڈانسر، اداکارہ اور تماشہ آرٹسٹ وتھابائی کی زندگی پر مبنی فلم ہے،انہیں ریاست کی ثقافتی تاریخ میں ایک عظیم فنکار کا درجہ حاصل ہے بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے لکشمن اوٹیکر سے رابطے کی کوشش کی گئی،لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔