سکھر(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس اور سندھ پولیس نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران موٹروے ایم-5 سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کا سرکاری سامان برآمد کر لیا۔ کارروائی روہڑی انٹرچینج کے قریب کباڑ خانے پر کامیاب چھاپے کے دوران کی گئی، جہاں قومی اثاثے بازیاب ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے کے مطابق برآمد شدہ سامان کی مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے ہے، جس میں آئرن پوسٹس، اسٹریٹ لائٹ پولز، اینٹی گلئیر شیلڈز اور فینس شامل ہیں۔

سیکٹر کمانڈر ایس پی فیصل اکرم اور ایس ایس پی سکھر اظہر مغل موقع پر پہنچ کر کارروائی کی نگرانی کر رہے تھے۔ موٹروے پولیس کی مدعیت میں 5 نامزد اور 6 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور تفتیش جاری ہے اور قومی اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

