اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس سیکیورٹی ڈویژن کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں شہر کے حساس علاقوں، سفارت خانوں، اہم شخصیات اور قومی و بین الاقوامی تقریبات کے لیے کیے گئے مؤثر اور جدید سیکیورٹی اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ویژن کے تحت سیکیورٹی ڈویژن میں نمایاں اصلاحات متعارف کروائی گئیں۔ سرینہ ناکہ کو جدید “گڈ لک پالیسی” کے تحت اپ گریڈ کیا گیا، جبکہ چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں پینک الرٹ سسٹم نافذ کیا گیا ڈپلومیٹک انکلیو کی حفاظتی دیوار پر برقی تار کا جدید نظام فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ انٹری پوائنٹس پر جدید ANPR کیمرے نصب کیے گئے، جس سے سیکیورٹی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا گیا۔
سال 2025 کے دوران پی ایس ایل میچز، بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی آمد، اور دیگر بڑے ایونٹس پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ ریکارڈ تعداد میں پروموشنز کرتے ہوئے سیکیورٹی ڈویژن کے افسران کو ترقیوں کے بعد رینکس لگائے گئے ڈپلومیٹک انکلیو میں گرین پاکستان مہم کے تحت شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جبکہ شہداء پولیس ویک کے موقع پر شہداء کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سفارت خانوں کے سیکیورٹی افسران کے ساتھ اوپن کانفرنسز منعقد کی گئیں، جن میں درپیش مسائل اور سیکیورٹی خدشات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون میں مربوط اور مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے پارلیمانی سیکیورٹی کے تحت قومی اسمبلی کے 31 اور سینیٹ کے 17 اجلاسوں کو محفوظ بنایا گیا، جبکہ سال بھر میں 4 مشترکہ پارلیمانی سیشنز اور اہم ان کیمرا بریفنگز کی فول پروف سیکیورٹی بھی یقینی بنائی گئی۔
مزید بتایا گیا کہ سیکیورٹی ڈویژن نے سال 2025 میں 903 قومی و بین الاقوامی کانفرنسز و تقریبات اور 15 بین الاقوامی وی وی آئی پی وفود کی آمد و رفت کے دوران خصوصی سیکیورٹی انتظامات کامیابی سے انجام دیے اسلام آباد پولیس سیکیورٹی ڈویژن حساس تنصیبات، سفارت خانوں اور اہم شخصیات کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور شہر میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

