ایس پی صدر انعم شیر کی زیر صدارت ایس پی صدر آفس میں HIU اور SSIOU کے افسران سے میٹنگ

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ایس پی صدر انعم شیر کی زیر صدارت ایس پی صدر آفس میں HIU اور SSIOU کے افسران سے میٹنگ،ایس پی صدرنے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر انعم شیر کی زیر صدارت ایس پی صدر آفس میں HIU اور SSIOU کے افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا.

ایس پی صدرنے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،قتل اور زیادتی کے مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا جائے،تمام اشتہاری مجرمان کی ہسٹری شیٹس مکمل کیے جائیں،جو اشتہاری بیرون ملک جا چکے ہیں ان کی فریش ٹریول ہسٹری حاصل کریں اور ریڈ وارنٹ جاری کروائے جائیں، اغواء، زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے چالان عدالت کیا جائے۔