کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمہ کی تفتیش کا جائزہ، ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی ہدایات

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کا تھانہ کہوٹہ کا دورہ،ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمہ کی تفتیش کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، جدید طریقہ تفتیش سے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے تھانہ کہوٹہ کا دورہ کیا،ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمہ کی تفتیش کا جائزہ لیا اور ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کو میرٹ پر یکسوکیا جائے.

سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سینئیر افسران کو مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی کا حکم دیا تھا، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے بچی سے ملاقات بھی کی، مقدمہ ہذا میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جدید طریقہ تفتیش سے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔