اسلام آباد (کرائم رپورٹر)نیو ائیر نائٹ/ سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی و ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران کو شاباش دی اور بھرپور خراج تحسین پیش کیا،تمام اہل وطن کو نیا سال 2026 بہت بہت مبارک ہو۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے نیو ائیر نائٹ/ سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران و جوانوں کو شاباش دی اور انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے 3500جبکہ ٹریفک مینیجمنٹ پر 350 افسران تعینات رہے،سکیورٹی و ٹریفک مینیجمنٹ میں خواتین پولیس افسران نے بھی فرائض سرانجام دئیے،تمام سینئر افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی کو یقینی بنایا.
انہوں نے مزید کہا کہ سخت موسم کے باوجود ان افسران و جوانوں نے بہترین فرائض منصبی سر انجام دئیے،شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا گیا اور کسی جگہ ٹریفک کنجیشن نہیں ہوئی،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کوئیک رسپانس فورس کے دستے ہمہ وقت الرٹ رہے،آئی جی اسلام آباد نے تمام اہل وطن کو نئے سال 2026 کی مبارک باد بھی دی، انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ عوام کے بھرپور تعاون سے ممکن ہوا جس پر عوام کے شکرگزار ہیں،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے نئے سال میں مزید بہتر اقدامات اٹھائیں گے.

