سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سال نو کے موقع پر شہریوں کے تحفظ کے لیے مکمل سکیورٹی انتظامات، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کی روک تھام

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے سال نو کی آمد پر شہریوں کے تحفظ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے موثر سکیورٹی انتظامات، ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر سئنیر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام تر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں،راولپنڈی پولیس کے 5 ہزار سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ٹریفک کے 850 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں 70 سے زائد خصوصی پکٹیں لگائی گئی ہیں .

سی پی او، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی روک تھام کے لیے تمام تھانوں میں اضافی پکٹس لگائی گئی ہیں، سی پی او، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے سال نو کی آمد پر شہریوں کے تحفظ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے موثر سکیورٹی انتظامات کیے،ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر سئنیر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام تر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں،راولپنڈی پولیس کے 5 ہزار سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ٹریفک کے 850 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں.

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں 70 سے زائد خصوصی پکٹیں لگائی گئی ہیں،ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی روک تھام کے لیے تمام تھانوں میں اضافی پکٹس لگائی گئی ہیں، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ پر پابندی عائد ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ، اور تھانوں کی موبائلز مسلسل ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں، سال نو کی آمد پر مسیحی برادری کی عبادات کے سلسلہ میں موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔