اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور قومی شاہراہوں پر مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے ترجمان کے مطابق روڈ پر پھسلن ہے، لہٰذا گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور وائپر درست حالت میں ہوں۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے مزید معلومات اور ہنگامی مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 اور موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے موٹروے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران سڑکوں پر محتاط رہیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

