آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی پولیو سروائیور سپیشل پرسن بائیکر مصطفی علی کے ساتھ ملاقات

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی پولیو سروائیور سپیشل پرسن بائیکر مصطفی علی کے ساتھ ملاقات آئی جی اسلام آباد نے نیشنل انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئین آف پاکستان گولڈ میڈلسٹ اور پہلے قومی ریکارڈ ہولڈر سپیشل پرسن بائیکر کی حوصلہ افزائی کی،آئی جی اسلام آباد نے “اوپن ڈور پالیسی کے تحت”کھلی کچہری میں شہریوںاور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیو سروائیور نیشنل انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئین آف پاکستان گولڈ میڈلسٹ اور پہلا قومی ریکارڈ ہولڈر سپیشل پرسن بائیکر مصطفی علی کے ساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کی،اس موقع پر اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ شعیب مسعود اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے.

مصطفی علی نے معرکہ حق بنیان المرصوص نیشنل رائیڈ کا آغاز کراچی سندھ سے کیا جس کا مقصد تمام معذور افراد کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی اسپیشل موٹرسائیکل پر پورے ملک کا سفر کر کے اپنی افواج پاکستان اور شہداءکو خراج تحسین پیش کرنا ہے،آئی جی اسلام آباد نے مصطفی علی کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اعزازی پولیس شیلڈ بھی پیش کی، قبل ازیں آئی جی اسلام آباد نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں “اوپن ڈور پالیسی کے تحت”کھلی کچہری کا انعقاد کیا،انہوں نے کھلی کچہری میں شہریوںاور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے .

کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ،میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں، آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولیات کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، کھلی کچہری کے روزانہ کی بنیاد پر انعقاد سے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے میں مدد مل رہی ہے.