اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون جاری، 2 ملزمان گرفتار ، 15 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1532.11 کلو گرام منشیات برآمد

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری ملک گیر کریک ڈائون میں 4 کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 15 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1532.11 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق حاجی شاہ بس ٹرمینل ڈسٹرکٹ اٹک میں گاڑی سے 960 گرام چرس ، سٹی بائی پاس سکھر کے قریب گاڑی سے 150 گرام کوکین برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اسی طرح کلی شادزئی سرنان ڈسٹرکٹ پشین کے قریب سے 1500 کلوگرام چرس گردہ جبکہ گوٹھ شیر خان ڈسٹرکٹ حب میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 31 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔