راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کے ریڈر سٹاف کی شرکت.
ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کا کہنا تھا کہ سنگین و دیگر نوعیت کے مقدمات میں بروقت چالان مرتب کرکے سینٹ ٹو کورٹ کروائے جائیں، چالان پینڈنسی کو جلد از جلد کلئیر کرنے کی ہدایت، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

