افسران و جوانوں کے مسائل کے حل کے لیے اردل روم کا انعقاد، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر ن نے فوری اقدامات کے احکامات دے دیے

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)آئی جی اسلا م آباد کے احکامات پر سینئر پولیس افسران کا اردل روم کا انعقاد ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر نے پولیس افسران کے سرکاری اور ذاتی نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر نے اسلام آبادپولیس کے افسران و جوانوں کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اردل روم کا انعقاد کیا ، اردل روم میں پولیس افسران و جوانوں نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل کے سامنے رکھے، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے سنگین نوعیت کے معاملات پر متعلقہ پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی .

جبکہ پولیس افسران و جوانوں کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ،اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے کہا کہ افسران و جوانوں کی ویلفیئر کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں، انہوں نے افسران و جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوکر کہا کہ آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کادروازہ آپ کے لئے ہمیشہ کھلا ہے، ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفیئر ، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے .