راولپنڈی (کرائم رپورٹر)مری روڈ پر غیر قانونی جمعہ بازار کے پیش نظر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے بتایا کہ نو پارکنگ کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کے لیے 50 سے زائد اہلکار اور 2 لفٹر تعینات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مری روڈ پر لگنے والے گاڑیوں کے جمعہ بازار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور اس حوالے سے متعدد بار وارننگز بھی دی جا چکی ہیں۔ شہر میں ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
سی ٹی او نے کہا کہ ہمارا مقصد شاہراہوں پر ٹریفک کو بلا رکاوٹ برقرار رکھنا ہے اور دوسروں کے لیے تکلیف پیدا کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنی وقتی سہولت کے لیے دوسروں کے لیے مشکلات پیدا نہ کریں اور منظم ٹریفک کے حصول میں اپنا انفرادی کردار ادا کریں یہ اقدامات راولپنڈی کو محفوظ اور منظم ٹریفک کے لیے ایک مثالی شہر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

