نیو ٹاؤن پولیس کی کارروائی، پولیس پر فائرنگ کرنے والے گینگ کا رکن گرفتار، 3 مسروقہ گاڑیاں برآمد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )نیو ٹاؤن پولیس کی کارروائی، تین روز قبل پولیس پر فائرنگ کرنے والے گینگ کا ایک اور رکن گرفتار، ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 3 مسروقہ کاریں برآمد۔تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین روز قبل پولیس پر فائرنگ کرنے والے گینگ کے ایک اور رکن کو گرفتارکرلیا .

زیر حراست ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 3 مسروقہ کاریں برآمدہوئیں، گینگ سے برآمد گاڑیوں کی تعداد 4 ہو گئی، ملزمان نے ملیہ پارک کے نزدیک پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی، ملزمان ماسٹر کی (چابی) کی مدد سے گاڑیاں چراتے اور کشمیر و دیگر اضلاع میں لے جا کر فروخت کرتے تھے،ایس پی راول سعد ارشد کاکہنا تھا کہ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔