راولپنڈی( کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے اینٹی بیگر سکواڈ کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گھیرا تنگ۔گزشتہ ماہ 119گرفتار112ایف آئی آر درج۔شہری اپنی محنت کی کمائی بھکاریوں کو دینے سے گریز کریں۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے اینٹی بیگر سکواڈکی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری،گزشتہ ماہ119گرفتار کرتے ہوئے 09ویگرنسی ایکٹ کے تحت112ایف آئی آربھی درج کروائیں۔
انچارج اینٹی بیگر سکواڈ انسپکٹر غازی وقار کے مطابق گرفتار بھکاریوں میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوبی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے جو شہر کے مختلف مقامات پر رہائش پذیر ہیں جن سے ٹھیکداری نظام کے تحت بھیک منگوائی جارہی ہے جن کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں۔. چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کیجانب سے انچارج بیگر سکواڈ اور انکی ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر میں 80فیصد سے زائد بھکاری پیشہ ور ہیں جس کے خاتمہ کیلئے ٹریفک پولیس کا اینٹی بیگر سکواڈ متحرک ہے۔
پیشہ ور بھکاریوں کیوجہ سے نا صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں۔رمضان المبارک اور عید کے دنوں میں انکی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے،راولپنڈی کے چوک چوراہوں اور کمرشل ایریا میں انکے خاتمہ کیلئے ٹریفک پولیس کے اینٹی بیگر سکواڈ تمام تر دستیاب وسائل کیساتھ متحرک ہے لیکن میری شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ دوران ڈرائیونگ چوک،چوراہوں پر موجود ان پیشہ ور بھکاریوں کو اپنی محنت کی کمائی دینے سے گریز کریں تا کہ ان کی حوصلہ شکنی ہو۔

