لاہور(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاک اسٹار ذوالقرنین سکندر نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے متنازع بیانات اور حالیہ شادی کے بعد سوشل میڈیا پر بڑھتی تنقید کے تناظر میں انہیں ’فتنہ‘ قرار دیا ہے ، ذوالقرنین سکندر نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ رجب بٹ نے خواتین کے بارے میں نامناسب بیانات دیے اور پیسے کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے نہیں ہچکچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ ذاتی نہیں بلکہ پوری قوم سے متعلق ہے اور رجب بٹ کی ’ فتنہ فیملی‘ نے معاشرتی اور اخلاقی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
ذوالقرنین نے مزید کہا کہ رجب بٹ نے اپنی بیوی کے متعلق دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ شادی کے انتظامات اور میک اپ، کپڑے اور مالی امداد انہوں نے خود فراہم کی، حالانکہ حقیقت میں یہ تمام سہولیات ذوالقرنین اور ان کے ساتھیوں نے فراہم کی تھیں انہوں نے رجب بٹ کی بدمعاشیوں اور سوشل میڈیا پر اپنے گھر کی خواتین کی بے عزتی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حقیقی مرد وہ ہوتا ہے جو اپنے بیوی، بچوں اور خاندان کی عزت کرتا ہے، نہ کہ دوسروں کو نقصان پہنچا کر خود کو بڑا دکھاتا ہے۔
مزید برآں، ذوالقرنین نے رجب بٹ کو مذہب اور معاشرتی ہم آہنگی میں مداخلت کرنے والا بھی قرار دیا اور کہا کہ رجب بٹ منافقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اچھے دوستوں کے ساتھ زیادتی کرتا ہے اور دوسروں کو چھوٹا دکھانے کی کوشش کرتا ہے واضح رہے کہ رجب بٹ نے حال ہی میں یوٹیوبر کنول آفتاب پر بھی خواتین اور شوہروں کے تعلقات کے بارے میں متنازع بیانات دیے تھے، جن پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید ہوئی تھی۔

