راولپنڈی پولیس کی سخت سیکورٹی، 3200 افسران و اہلکار تعینات، دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پرموجودہ ملکی حالات کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کے مؤثر سیکورٹی انتظامات،3200 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سرانجام دے رہے ہیں، تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، سی پی او، شہر بھر کی تمام مرکزی شاہراہوں پر پولیس تعینات کی گئی ہے، سی پی او، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے، سی پی او، کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، سی پی او، سیف سٹی و دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے .

سی پی او،شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لیے 57 خصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں، سی پی او، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور قانون کی بالادستی اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنائیں گے، سی پی او، شہری کسی بھی غیر قانونی یا شرپسند سرگرمی کا حصہ نہ بنیں،سی پی او سید خالد محمودہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پرموجودہ ملکی حالات کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے مؤثر سیکورٹی انتظامات کیے،3200 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، شہر بھر کی تمام مرکزی شاہراہوں پر پولیس تعینات کی گئی ہے، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے .

کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، دفعہ 144 کے موثر نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ کمانڈوز اور ڈولفن فورس اہم مقامات پر گشت کر رہے ہیں، سیف سٹی و دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لیے 57 خصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں، قانون کی خلاف ورزی یا شر پسندی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور قانون کی بالادستی اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنائیں گے،شہری کسی بھی غیر قانونی یا شرپسند سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔