کراچی (ویب ڈیسک) اُبھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ حنا آفریدی نے ہلکا میک اپ کرنے کی وجہ بتا دی حنا آفریدی حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں اُنہوں نے نئی ڈرامہ سیریل’’مرزا کی ہیر‘‘ میں بغیر میک اپ کے نظر آنے کی وجہ بتا دی حناآفریدی نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ڈرامہ سیریل ’’مرزا کی ہیر‘‘ میں ٹنٹ اور کاجل کا استعمال کیا تھا، میں میک اپ نہیں کرتی اور اگر کبھی کروں تو بہت لائٹ میک اپ ہوتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ میری امی نے بھی مجھے کبھی میک اپ نہیں کرنے دیا اور جب میں نے کیمرے کے لیے میک اپ کرنے کی کوشش کی تو مجھ پر میک اپ بالکل اچھا نہیں لگا، کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو میک اپ کرنے پر بہت خوفناک نظر آتے ہیں اور میرا شمار ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے ، حنا آفریدی نے مزیدبتایاکہ میں فیشل بھی شاذ و نادر ہی کرواتی ہوں، کنسیلر بھی استعمال نہیں کرتی اور مجھے لگتا ہے کہ آج کل بھاری میک اپ کا زیادہ رجحان ہے بھی نہیں، لڑکیاں جتنا کم میک اپ کریں اتنی ہی زیادہ اچھی لگتی ہیں۔
حنا آفریدی نے مزیدبتایاکہ میں فیشل بھی شاذ و نادر ہی کرواتی ہوں، کنسیلر بھی استعمال نہیں کرتی اور مجھے لگتا ہے کہ آج کل بھاری میک اپ کا زیادہ رجحان ہے بھی نہیں، لڑکیاں جتنا کم میک اپ کریں اتنی ہی زیادہ اچھی لگتی ہیں۔

