کراچی (ویب ڈیسک )معروف ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اوورسیز پاکستانیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بیرون ملک جانے کے بعد پاکستان کی سہولیات یاد آتی ہیں ۔ انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پہلے دوسرے ملک جا کر ملازمت کرتے ہیں ،پاسپورٹ حاصل کرتے ہیں پھر اپنے پرانے طرزِ زندگی، گھریلو ملازمین کو یاد کرتے ہیں۔ اداکارہ نے بیرونِ ملک زندگی اور خاص طور پر کینیڈا منتقل ہونے کے تجربے پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب لوگ بیرونِ ملک جاتے ہیں تو وہاں کے قوانین اور طرزِ زندگی کو اپنانا چاہیے، کیونکہ وہاں کی زندگی بہتر اور منظم ہوتی ہے۔
صحیفہ جبار نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں ایک خاص قسم کی منافقت پائی جاتی ہے، جہاں لوگ بیک وقت بیرونِ ملک جانے کی خواہش بھی رکھتے ہیں اور بعد میں وہاں کی زندگی سے شکایات بھی کرتے ہیں، کچھ لوگ بیرونِ ملک جا کر اپنے پرانے طرزِ زندگی، سہولتیں اور گھریلو ملازمین کو یاد کرتے رہتے ہیں۔ ماڈل نے کہا کہ اگر کوئی شخص ملک سے باہر جا کر رہتا ہے تو اسے وہاں کے نظام کے مطابق خود کو ڈھالنا چاہیے اور غیر ضروری شکایات سے گریز کرنا چاہئے۔

