کراچی (شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ رمشا خان کی جانب سے نکاح کے بعد اپنے سوشل اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ سامنے آگئی رمشا خان اداکار خوشحال خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں جس کی تصدیق انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر کی تھی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دونوں اداکاروں کا ایک نجی تقریب میں نکاح ہوا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،تاہم سٹوری میں اداکارہ نے اپنی وائرل تصویر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تصویر ڈیلیٹ کرنے کا کہا تھا۔
رمشاخان کےانسٹاگرام پر 3.5 ملین فالورز ہیں،اب شوبز انڈسٹری کےمعروف میزبان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رمشا خان کی مینیجر ثمرہ خان سے ان کی گفتگو ہوئی تو ثمرہ نے بتایا کہ اداکارہ اب اپنے کیرئیر سے بریک لے رہی ہیں اور وہ پچھلے سال دسمبر سے بریک لینےکا ارادہ رکھتی تھیں،اس لئے انہوں نے اپنی پوسٹس ڈیلیٹ کردیں۔ واضح رہے کہ رمشا خان آخری پروجیکٹ گزشتہ سال دسمبر میں کیا تھا۔

