خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب، مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری متوقع

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل صبح 11 بجے سول سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا گیا، وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

صوبائی بجٹ کی حتمی تجاویز کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی، بجٹ منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کی ترقیاتی اور غیر ترقیاتی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، مزید برآں خیبرپختونخوا حکومت کل مالی سال27-2026 کا بجٹ پیش کرے گی، بجٹ سے قبل کابینہ کی باضابطہ منظوری حاصل کی جائے گی۔