ریاض (ویب ڈیسک) نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی اور روضۂ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا ، دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی ادا کیے ، دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کیں ، انہوں نے جبل اُحد کا بھی دورہ کیا اور حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دی۔

