اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) ایف آئی اے اسلام آباد زون نے انسپکٹر فہد اقبال کے تبادلے اور نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، آفس آرڈر کے مطابق ڈائریکٹر ایف ائی اے شہزاد ندیم بخاری نے انسپکٹر فہد اقبال کی کی ایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دینے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل (اے سی سی) اسلام آباد سے تبدیل کرکے انہیں ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی راولپنڈی میں پی او اسکواڈ کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ انسپکٹر فہد اقبال ہر تین روز بعد اپنی پیش رفت رپورٹ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی راولپنڈی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ایف آئی اے اسلام آباد زون کو جمع کرائیں گے ، آفس آرڈر میں واضح کیا گیا ہے کہ پی اوز اور سی ایز کی گرفتاری کے حوالے سے ناقص کارکردگی کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی سفارش کی جائے گی ، یہ آفس آرڈر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی منظوری سے جاری کیا گیا .

