لاہور (بیورو رپورٹ) مال روڈ پر سیاسی پارٹی جماعتِ اسلامی کے کارکنوں اور تاجر برادری میں ہڑتال کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گیا ، سیاسی پارٹی جماعتِ اسلامی کے کارکنوں اور تاجروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی ہوئی جبکہ دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
صورتِ حال کے پیشِ نظر پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پہنچ گئی ، واضح رہے کہ پٹرولیم پر لیوی اور مہنگائی کے خلاف سیاسی پارٹی جماعتِ اسلامی نے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے ، لاہور میں دھرنے سے خطاب میں امیرِ سیاسی پارٹی جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے ایک طرف مذاکرات اور دوسری جانب زبردستی کرتے ہیں۔

