راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے فہرست جیل حکام کے حوالے کردی گئی ، تحریک انصاف کی جانب سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست اویس یونس چوہدری نے جیل حکام کے حوالے کی ، فہرست میں سیموئیل یعقوب، طارق راکی اور چوہدری ساجد کے نام شامل ہیں، احتشام کیانی، محمد عرفان اور پرویز رحمانی کے نام بھی فہرست کا حصہ ہے۔

